سعودی جارحیت کا یمنی جواب
تصویری خبر | یمن کا جوابی حملہ؛ ریاض کے قلب میں تیل کے سات ذخائر دھماکے سے پھٹ گئے
سیٹلائٹ تصاویر ریاض کے ہوائی اڈے کے قریب تیل کے ذخائر کو پہنچنے والے نقصان کا ثبوت دے رہی ہیں۔
22 ستمبر 2026 - 04:26
News ID: 1868496
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آج جاری ہونے والی Sentinel-2 کی سیٹلائٹ تصاویر میں، دو دن پہلے یمنی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض پر حملوں کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، شاہ خالد ہوائی اڈے کے قریب تیل کے ذخائر اور سپلائی کی تنصیبات میں تیل ذخیرہ کرنے والے کم از کم 7 ٹینک متاثر ہوئے ہیں۔
دو دن پہلے یمن کی انصاراللہ نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ہوائی اڈے کے آس پاس تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔
یہ رپورٹ OSINT ذرائع اور سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی ہے اور سعودی حکام نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ